یمن،خوف کی علامت سمجھی جانیوالی غار کی حقیقت جانئے

یمن،خوف کی علامت سمجھی جانیوالی غار کی حقیقت جانئے

یمن میں خوف کی علامت سمجھی جانے والی غار کی حقیقت سامنے آگئی، یہ وہ غار ہے جس میں داخل ہونے کی آج تک کسی نے جرات نہیں کی

صنعا(نیٹ نیوز)مہرہ گورنری میں واقع اس غار کو کنواں بھی کہتے ہیں جو پراسرار ناموں سے مشہور بھی ہے ۔ عمانی ماہرین کی ٹیم نے اس غار کی حقیقت کا عقدہ کھولنے کی کوشش کی، بالاآخر پتا چلا کہ اس کنویں میں کسی جنات کا بسیرا نہیں ہاں البتہ یہاں متعدد جانوروں کے ڈیرے ہیں۔ غار میں مینڈک، سانپ اور کئی حشرات الارض کا مسکن دیکھا گیا۔خدا کی ان مخلوقات نے اس غار کو اپنا گھر بنا رکھا ہے جبکہ ماہرین نے کنویں سے متعلق تمام من گھڑت باتیں مسترد کردیں جو جنات، بھوت یا موت سے متعلق تھیں۔عمانی ماہرین کی ٹیم اس گہرے کنوئیں کے اندر اتری تو اسے پتا چلا کہ کنویں کا پانی اس کے اطراف سے چھوٹی چھوٹی خوبصورت آبشاروں کی شکل میں پھوٹ کر بہہ رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں