معمرترین جڑواں بہنیں اگلے ماہ 108برس کی ہوجائینگی

معمرترین جڑواں بہنیں اگلے ماہ 108برس کی ہوجائینگی

جاپان کی دو جڑواں اور یکساں شباہت والی بہنوں کو چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی معمرترین تاحیات جڑواں بہنوں کی سند عطا کی ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)اور اگلے ماہ وہ 108 برس کی ہوجائیں گی۔یومینو سُومی یامہ اور کومی کوداما جاپانی صوبے ، کاگاوا میں شوڈو جزیرے میں 5 نومبر 1913 کو پیدا ہوئی تھیں۔ گنیز بک نے ان دونوں کے گھروں میں سرٹیفکیٹ بھجوائے ہیں۔ دونوں بہنیں جس گھرانے میں پیدا ہوئیں ان کے اہلِ خانہ میں مزید 13 افراد بھی شامل تھے ۔ان کے بہن بھائیوں نے بتایا کہ دونوں بہنیں گھلنے ملنے والی ہیں اور ان کا رویہ مثبت ہے تاہم جڑواں ہونے کی بنا پر انہیں ستایا اور ان کا مذاق بھی اڑایا جاتا رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں بہنیں کم عمری میں الگ الگ ہوگئیں۔ اب بھی دونوں ایک دوسرے سے 300 کلومیٹر دور رہتی ہیں۔ کبھی کبھار ان کی ملاقات شادیوں اور جنازوں پر ہوجاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں