نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- روپےکی قدرمیں کمی سےپٹرول مہنگاہورہا ہے،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- حکومت عوام سےصرف 2روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- اوگراکی سفارش کےبرعکس اضافے کی خبر درست نہیں ،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- حکومت 30 کےبجائے 5.62 روپے پٹرولیم لیوی چارج کر رہی ہے، وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پٹرول کی قیمت میں سواآٹھ فیصد کےقریب اضافہ کیاگیا،ترجمان وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا،ترجمان وزارت خزانہ
Coronavirus Updates

خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دینے والا عجیب الخلقت کیڑا

خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دینے والا عجیب الخلقت کیڑا

دنیا اخبار

ہماری دنیا عجیب و غریب جانداروں سے بھری ہوئی جن میں برازیل کے بارانی جنگلات کا ایک عجیب و غریب کیڑا بھی شامل ہے

برازیل(نیٹ نیوز)اپنی ظاہری کیفیت کی بنا پر یہ اس دنیا کی مخلوق نہیں لگتا جبکہ بعض افراد نے اسے سائنس فکشن فلم کا کردار قرار دیا ہے ۔اس کیڑے کا حیاتیاتی نام ‘بوسائیڈیئم گلو بیولارے ’ ہے جسے برازیل کا ٹری ہوپر کہا جاتا ہے ۔ اس کے سر پرچار سے پانچ گیند نما ابھار ہیں جو کسی اینٹینا کی طرح لگتے ہیں۔ اس پر باریک بال ہوتے ہیں جو شاید کسی سینسر کا کام کرتے ہیں۔ تاہم سائنسداں اب بھی اس کے اصل کردار سے واقف نہیں۔ ٹری ہوپر درحقیقت سیکیڈا کیڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی 3000 ذیلی اقسام ہیں جو انٹارکٹیکا چھوڑ کر دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ تاہم برازیلی کیڑا اس سے قدرے مختلف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement