آسمانی پتھر چھت توڑ کر خوابیدہ خاتون کے پہلو میں جاگرا

آسمانی پتھر چھت توڑ کر خوابیدہ خاتون کے پہلو میں جاگرا

کینیڈا کے ایک چھوٹے شہر سینٹ لوئی میں آسمانی پتھر(شہابی ٹکڑا) گھر کی چھت توڑتے ہوئے بستر پر آگرا اور تکیے میں دھنس گیا

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)واقعے میں خاتون کا سر بال بال بچ گیا ورنہ ان کی موت یقینی تھی۔ سینٹ لوئی جھیل میں موجود کچھ لوگوں نے پتھر کا زمین پر آتے ہوئے مشاہدہ بھی کیا تھا۔ پتھر لونگ ٹائم گولڈن کے علاقے میں رہنے والی خاتون کے گھر پر جاگرا۔رتھ ہیملٹن نامی خاتون چھت ٹوٹنے کی زوردار آواز سے بیدار ہوئیں اور انہیں اپنے چہرے پر گھر کی مٹی اور ملبہ محسوس ہوا جب ان کے اوسان بحال ہوئے تو وہ بستر سے کود کر باہر نکلیں اور لائٹ چلائی ان کی نظر اپنے بستر کے تکئے پر پڑی جہاں ایک آلو نما پتھر رکھا تھا۔ اس کے بعد رُتھ نے پولیس کوبلایا۔ پولیس نے کہا کہ یہ آسمانی پتھر ہے جو چھت کو توڑتے ہوئے گھر میں آگرا ہے ۔ خاتون نے شہابی ٹکڑے کو اپنے گھر میں سجاکر رکھ دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں