ملکی وے کہکشاں کے قلب سے پراسرار سگنلوں کا اخراج

ملکی وے کہکشاں کے قلب سے پراسرار سگنلوں کا اخراج

فلکیات داں حضرات نے ہماری ایک رخ سے ریڈیائی سگنل نوٹ کئے ہیں

آسٹریلیا(نیٹ نیوز)جو ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ہم تک پہنچ رہے ہیں لیکن اس معمے کو سمجھنے کے کوشش کی جارہی ہے ۔یہ سگنل کسی باقاعدہ اوقات کے بغیر آتے ہیں اور بند ہوجاتے ہیں۔ اسی بنیاد پر کہا جارہا ہے کہ شاید یہ کسی ایسے جرمِ فلکی سے خارج ہورہے ہیں جو سائنس کے دائرے میں نہیں یا پھر ہم اس سے ناواقف ہیں۔ ڈاکٹر ڈیوڈ کیپلان نے کہا جو جامعہ وسکانسن سے وابستہ ہیں اور اس تحقیق کا اہم حصہ ہیں نے کہا کہ شاید یہ کوئی ایسا ستارہ یا جرمِ فلکی ہے جسے اب تک سمجھا نہیں گیا ہے ،ریڈیائی امواج کی تقطیب سے ظاہر ہے کہ اس پراسرار شے کا مقناطیسی میدان بہت ہی طاقتور ہے اور روشنی خارج ہوتے ہوتے 100 گنا تک بڑھ جاتی ہے ۔ یہ تبدیلی ایک دن میں بھی دیکھی گئی ہے ،اب ماہرین اس معمے کو حل کرنے کیلئے غیرروایتی غوروفکر کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں