جاپان،انسانوں کے بجائے روبوٹس کے کپڑوں کی دکان

جاپان،انسانوں کے بجائے روبوٹس کے کپڑوں کی دکان

جاپان میں کپڑوں کی ایک دکان کھولی گئی ہے جو انسانوں کے بجائے صرف روبوٹ کیلئے کپڑے تیار کرتی ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)راکٹ روڈ نامی کمپنی ہرقسم اور جسامت کے روبوٹ کیلئے کپڑے بناتی ہے ۔ کمپنی چاہتی ہے کہ انسانی کپڑے پہن کر روبوٹ تھوڑے انسانی لگیں جس سے مشین اور انسانوں میں فرق کم کیا جاسکے ۔راکٹ روڈ نے سب سے پہلے روبوٹک بازو کیلئے پوشاکیں بنائیں جسے 40 مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے ۔ لباس مکمل طور پر واٹر پروف، جراثیم کش، گردو غبار سے دور اور گرمی روکنے والے ہیں۔ جاپان میں سادے روبوٹ، گھریلو روبوٹ، پالتو روبوٹ اور کارکن روبوٹ کی بھرمار ہے ۔ اب کمپنی ان سب کیلئے لباس بنانے پر غور کررہی ہے ۔ راکٹ روڈ کے سربراہ یوکینوری آئزومی کے مطابق روبوٹ کا لباس ایک فطری شے ہے ،یوں بچے ، خواتین اور بوڑھے انہیں اپنا سمجھتے ہوئے روبوٹ کے مزید قریب جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں