داڑھی ،مونچھوں کی ورلڈچیمپئن شپ،100 سے زائد افراد شریک

داڑھی ،مونچھوں کی ورلڈچیمپئن شپ،100 سے زائد افراد شریک

جرمنی میں داڑھی اور مونچھوں کی ورلڈچیمپئن شپ میں مختلف ممالک سے 100 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا

فرینکفرٹ (نیٹ نیوز) چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے افراد نے اپنی مونچھوں اور داڑھیوں کو منفرد انداز سے بنایا تھا اوراس کیلئے سخت محنت کی تھی ،یہ مقابلہ ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے ۔مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ داڑھی اور مونچھوں کا خاص خیال رکھتے ہیں،تجربہ کار ہیئر ڈریسر بہترین داڑھیوں اور مونچھوں والے افراد کو منتخب کرتے ہیں جن کے کپڑے بھی شاندار ہوتے ہیں۔اگلی چیمپئن شپ کا انعقاد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 2023 میں ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں