آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140 ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ

آرٹ کا انوکھا شاہکار، 140 ٹن مٹی سے بھرا اپارٹمنٹ

آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ نیویارک میں قائم ایک اپارٹمنٹ میں 140 ٹن زرخیز مٹی گزشتہ 20 برس سے رکھی ہے

نیویارک(نیٹ نیو زـ) اور اسے آرٹ کا ایک شاندار شاہکار قرار دیا جارہا ہے ۔نیویارک میں اسے ارتھ روم کا نام دیا گیا ہے جو ووسٹر سٹریٹ پر واقع ہے جسے 1977 میں والٹر ڈی ماریا نے قائم کیا تھا۔ اسے انوکھا اور غیر معمولی آرٹ قرار دیا گیا ہے ۔ 1977 میں ڈایا آرٹ فاؤنڈیشن نے ایک مقامی مصور والٹر ڈی ماریا کو بھرتی کیا تھا جس نے تمام کمروں کو ٹنوں مٹی سے بھردیا اور 1980 میں اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ یہاں موجود ایک میزبان 1989 سے اس کا خیال رکھتے ہیں۔ میزبان بِل ڈل کا کہنا ہے کہ لوگ ہمیشہ یہی سوال کرتے ہیں کہ آخر اس کا کیا مطلب ہے ۔ اس پر ان کاخیال ہے کہ اس سے کوئی نتیجہ نہ نکالیں اور اسے آرٹ کے ایک نمونے کے طور پر دیکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں