کچرے کا ڈرم سمندر میں بہتا امریکا سے آئرلینڈ پہنچ گیا

کچرے کا ڈرم سمندر میں بہتا امریکا سے آئرلینڈ پہنچ گیا

امریکی ریاست ساؤتھ کیر ولینا کے ساحل سے غائب ہوجانے والا کچرے کا ڈرم گزشتہ ہفتے 5633 کلومیٹر دور آئرلینڈ میں سمندر کے کنارے پر پایا گیا

ڈبلن(نیٹ نیوز)آئرلینڈ کی کاؤنٹی ‘میو’ میں ساحلِ سمندر کی نگرانی اور صفائی پر مامور عملے کو کچرے کا ایک ڈرم ملا جس پر ‘سٹی آف مرٹل بیچ، ساؤتھ کیرولینا ’ کے سٹیکر لگے ہوئے تھے ۔نیلے رنگ کے اس بڑے پلاسٹک ڈرم پر چاروں طرف سیپیاں چپکی ہوئی تھیں جن سے ظاہر تھا کہ یہ ڈرم شاید کئی مہینوں تک سمندر میں اِدھر اُدھر تیرتا رہا ہے ۔میو کاؤنٹی کی جانب سے اس ڈرم کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرا دی گئیں۔میو کاؤنٹی حکام نے مرٹل بیچ شہر کی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کا ایک ‘گمشدہ’ کچرے کا ڈرم آئرلینڈ پہنچ گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ساحل پر رکھے کچرے کے ڈرم روزانہ خالی کئے جاتے ہیں لیکن وہ بھی نہیں جانتے کہ آخر یہ ڈرم کس طرح کھلے سمندر میں پہنچ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں