پاکستان میں چھپکلیوں کی 85 اقسام، کوئی زہریلی نہیں

پاکستان میں چھپکلیوں کی 85 اقسام، کوئی زہریلی نہیں

ہمارے یہاں عام طور پر چھپکلیوں کو زہریلا اور منحوس تصورکیاجاتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)ہر پیٹالوجسٹ ڈاکٹروسیم احمد خان نے بتایا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ چھپکلیاں زہریلی ہوتی ہیں۔ پاکستان سمیت دنیابھرمیں جتنی بھی چھپکلیاں پائی جاتی ہیں ان میں سے صرف ایک چھپکلی زہریلی ہے جو سنٹرل امریکا میں پائی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں85اقسام کی چھپکلیاں ہیں یہ سب بے ضررہیں۔ چھپکلی اگردودھ یاکھانے میں گر جائے تواس سے کھانااوردودھ زہریلانہیں ہوتا ۔ ایسا دودھ پینے یاکھاناکھانے سے قے آسکتی ہے ۔ فوڈپوائزنگ ہوسکتی ہے یاکوئی معمولی الرجی ہوسکتی ہے لیکن موت نہیں۔ فوڈپوائزنگ اورالرجی بھی اس وجہ سے کیونکہ چھپکلیاں گندی جگہوں پرگھومتی ہیں تاہم وہ خود زہریلی نہیں ہوتی ہیں۔ بعض ممالک میں چھپکلیوں کوایک پالتوجانورکے طورپرپالابھی جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں