ایک دوسرے سے بات کرنے والے کپڑے ایجاد

ایک دوسرے سے بات کرنے والے کپڑے ایجاد

وہ دن دور نہیں جب باضابطہ انداز میں کپڑے بھی ایک دوسرے سے بات کریں گے

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)اس ضمن میں جامعہ کیلی فورنیا نے ایک لباس بنایا ہے جو ہاتھ ملانے اور تالی مارنے کے عمل میں ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتا ہے ۔باتونی کپڑے کا کارنامہ پیٹر سینگ اور عامر حسینی آغا جانی نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے ۔ یہ میٹا مٹیریئلز سے بنا ہے اور وائرلیس کی بدولت معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ کرتا ہے ۔وائرلیس طرز کی نیئرفیلڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی اب عام ہے جس کے تحت چند انچوں سے چار فٹ دوری تک وائرلیس رابطہ کیا جاسکتا ہے ،اسے لباس میں سمویا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں