عمارتوں کی ازخود مرمت،آلودگی دور کرنیوالی زندہ روشنائی

عمارتوں کی ازخود مرمت،آلودگی دور کرنیوالی زندہ روشنائی

مختلف اقسام کے بیکٹیریا پر مشتمل زندہ روشنائی سے ایسی عمارات بنائی جاسکتی ہیں

بوسٹن(نیٹ نیوز)جو نہ صرف مضر جراثیم اور گیسوں کو کم کرسکتی ہیں بلکہ عمارت کی ٹوٹ پھوٹ کو بھی کم کرسکتی ہیں۔ میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اویناش باسوانہ کہتے ہیں کہ اپنی نوعیت کی باشعور روشنائی ماحول کے لحاظ سے ردِ عمل کرتی ہے ۔ ان پر موجود بیکٹیریا کا جال زہریلے مرکبات جذب کرتا ہے ۔ لیکن ان میں جینیاتی تبدیل شدہ ای کولائی بیکٹیریا ملانے سے ایسی زندہ ساخت تشکیل دی جاسکتی ہے جو زہریلے مرکبات ختم کرسکتی ہے یا پھر کینسرکی دوا ایزیورِن خارج کرتی ہو۔ اس سے عمارات کو صاف رکھنے اور مضر گیسوں سے ضرور بچایا جاسکتا ہے ۔ مستقبل میں ازخود درست ہونیوالے پینٹ سے عمارت کو عشروں تک نیا بھی بنانا ممکن ہے ۔ماہرین نے ایک خاص پروٹین پالیمر کرلی نینوفائبر سے یہ روشنائی بنائی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں