چین،انڈوں میں ‘کالی زردی’ نے سب کو حیران کردیا

چین،انڈوں میں ‘کالی زردی’ نے سب کو حیران کردیا

چینی سوشل میڈیا پر پالتو ہنس کے ایسے انڈوں کی تصویریں گردش میں ہیں جن کی زردی پیلے رنگ کے بجائے کالے رنگ کی ہے

بیجنگ(نیٹ نیوز)یہ تصاویر اور ویڈیو، چینی سوشل میڈیا سائٹ ‘‘ویبو’’ پر ہانگژو شہر سے ‘‘ژُو’’ نامی ایک شخص نے شیئر کرائی ہیں۔اپنی پوسٹ میں اس نے لکھا کہ یہ انڈے ایک سرمئی ہنس نے دئیے ہیں جو اس کے ایک دوست نے اپنے ‘‘ہنس فارم’’ پر پال رکھی ہے ۔ فارم پر موجود دوسرے ہنسوں کے انڈوں کی زردی پیلے رنگ ہی کی ہے ۔ فی الحال کوئی نہیں جانتا کہ ان انڈوں میں زردی کی رنگت سیاہ کیوں ہے ۔ سیاہ زردی کے علاوہ ان انڈوں میں اور کوئی چیز غیرمعمولی نہیں۔ ان کا چھلکا بھی ہنس کے دوسرے انڈوں جیسا ہے جبکہ سفیدی اور خوشبو بھی بالکل درست ہے ۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین سیاہ زردی والے ان انڈوں کو لے جاچکے ہیں اور ان کا تجزیہ شروع کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں