کافی پینے سے الزائمر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے ،آسٹریلوی تحقیق

کافی پینے سے الزائمر کا خطرہ کم ہوسکتا ہے ،آسٹریلوی تحقیق

کافی کا باقاعدہ استعمال دماغی انحطاط کے امراض مثلاً ڈیمنشیا اور الزائمر کو ٹال سکتا ہے

میلبورن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی ایڈتھ کووان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ‘عمررسیدگی، طرزِحیات اور اس کی عکس نگاری اور بائیومارکر تحقیق’ کے قومی پروگرام ’ کے تحت یہ مشاہدات جمع کئے ہیں۔ اس میں 200 آسٹریلوی باشندوں پر ایک عشرے تک سروے کیا گیا تھا۔تحقیق میں شامل مرکزی سائنسدان ڈاکٹر سمانتھا گارڈنر نے اس کا جائزہ لیا ہے ۔کافی پینے سے دماغی افعال مثلاً کام کرنے کی صلاحیت، منصوبہ بندی، خود پر کنٹرول اور توجہ بڑھتی ہے ۔ پھر یہ بھی دیکھا گیا کہ کافی پینے سے دماغ میں ایمولوئڈ پروٹین جمع ہونے کا عمل سست ہوجاتا ہے ۔ یہ پروٹین اگر دماغ میں بڑھ جائے تو بھی الزائیمر لاحق ہوسکتا ہے ۔تاہم سائنسدانوں نے اتفاق کیا ہے کہ اس ضمن میں غیرمعمولی اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں