روانی سے انگریزی بولتا گول گپّے والا،ویڈیو وائرل

روانی سے انگریزی بولتا گول گپّے والا،ویڈیو وائرل

بھارت میں گول گپے بیچنے والے کی انگریزی زبان میں بات کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ممبئی (نیٹ نیوز)صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران ہوگئے ۔ پاکستان سمیت بھارت میں جگہ جگہ گول گپّوں کے ٹھیلے اور دُکانیں نظر آئیں گی،وائرل ویڈیو بھارت کے شہر کانپور کے گول گپے بیچنے والے شخص کی ہے ۔کانپور کے اس شخص نے اپنی گریجویشن مکمل کر لی ہے اور اب وہ سڑک پر گول گپّے فروخت کررہا ہے ۔وائرل ویڈیو میں گول گپے بیچنے والا شخص ‘روانی سے انگریزی بولتا ہوا نظر آرہا ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول گپے بیچنے والا شخص انگریزی زبان میں اپنے گول گپوں کے بارے میں بتارہا ہے کہ وہ کس طرح یہ سب تیار کرتا ہے اور اس کی خاصیت کیا ہے ۔یہ ویڈیو دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں