جرمنی،خوفناک نظر آنے کیلئے ہزاروں ڈالر خرچ کردئیے
میونخ(نیٹ نیوز) جرمنی کے ایک شخص نے ‘خوفناک’ نظر آنے کیلئے ہزاروں ڈالر خرچ کردئیے انسٹاگرام پر وہ بلیک ڈپریشن کے نام سے مشہور ہیں اور اور خوفناک دکھنے کیلئے اب تک 17ہزار ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔
انہوں نے خود کو ‘انسانی پزلز’ میں تبدیل کرنے کیلئے کئی برس صرف کردئیے اور یہ صرف جسم کے ٹیٹو نہیں ہے ۔بلیک ڈپریشن نے اپنے دانتوں کی دونوں قطاروں کو ٹائٹینیم میں ڈھانپنے کے ساتھ اپنی آنکھوں اور چہرے پر بھی سیاہی لگائی ہے ۔28سالہ نوجوان نے سرجری کے ذریعے اپنے کان کے کارٹلیج کے ٹکڑوں کو ہٹانے کا بھی انتخاب کیا ہے جبکہ اس کے نتھنے چھیدے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جسمانی تبدیلی شروع کی تھی، میرا پہلا طریقہ میری زبان کو الگ کرنا تھا۔بلیک ڈپریشن نے کہا کہ پھر میرا بیرونی کان کا دکھائی دینے والا حصہ دونوں طرف سے کاٹ دیا گیا تھا۔