فیس بِٹ آلہ لگا کر اپنے ماسک کو ‘ذہین’ بنائیے

فیس بِٹ آلہ لگا کر اپنے ماسک کو ‘ذہین’ بنائیے

الینوئے (نیٹ نیوز)امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا ننھا منا آلہ ایجاد کرلیا جسے ماسک میں لگا کر سانس اور دل دھڑکنے کی رفتار معلوم کی جاسکتی ہے ۔

اس آلے کو انہوں نے سمارٹ واچ کے ذریعے صحت پر نظر رکھنے والے ‘فٹ بِٹ’ کی طرز پر ‘فیس بِٹ’ کا نام دیا ہے ۔فیس بِٹ کی جسامت ایک چھوٹے سکّے جتنی ہے اور اسے کسی بھی این 95 ماسک میں ایک مقناطیس سے چپکایا جاسکتا ہے ۔اگرچہ اس کی بیٹری کئی دن تک کام کرتی ہے لیکن یہ اپنے پہننے والے کی سانسوں، جسمانی گرمی اور سورج کی روشنی تک سے خود کو چارج کرتی رہتی ہے اور اس طرح اسے ایک بار چارج ہوجانے کے 11 دن بعد دوبارہ چارجنگ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ یہ آلہ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی، الینوئے میں الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہوزیاہ ہیسٹر اور ان کے ساتھیوں نے ایجاد کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں