دنیا کا سب سے چھوٹا پاور بینک مفید چیزاوربہترین تحفہ قرار

دنیا کا سب سے چھوٹا پاور بینک مفید چیزاوربہترین تحفہ قرار

ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان کی ایک مشہور کمپنی نے دنیا کا سب سے مختصر ترین اور تیز رفتار پاور بینک بنایا ہے جس کے اندر پلگ کے ساتھ چارجر بھی نصب ہے ۔

پاور بینک تمام اقسام کیاسمارٹ فون اور ٹیبلٹس چارج کرسکتا ہے جبکہ اس میں 10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جو کئی آلات کو دو سے تین مرتبہ چارج کرسکتی ہے ۔پاور بینک کو سمارٹ کوبی پروپلگ کا نام دیا گیا ہے ۔سمارٹ کوبی 30 واٹ کی بنا پر ایک ہی وقت میں دو آلات چارج کرسکتا ہے ۔کمپنی نے اس کی قیمت 44 ڈالر رکھی ہے اور مارچ 2022  میں یہ دنیا بھر میں دستیاب ہوجائے گی۔سوشل میڈیا صارفین نے اسے ایک مفید چیز قراردیا ہے اور کہاہے کہ یہ مسلسل موبائل فون استعما ل کرنے والوں کیلئے ایک بہترین تحفہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں