آن لائن کرسی خریدنے والی خاتون کو شدید دھچکا

آن لائن کرسی خریدنے والی خاتون کو شدید دھچکا

نیو یارک(نیٹ نیوز) نیویارک کی رہائشی مریم نامی ان خاتون نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔

 ویڈیو میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے آن لائن ایک خوبصورت مخملی کرسی فروخت کیلئے دیکھی، جو ان کے دل کو اس قدر بھائی کہ انہوں نے فوراً ہی اسے آرڈر کردیا۔تاہم جب وہ ان کے پاس پہنچی تو جو چیز ڈبے سے نکلی وہ اسے دیکھ کر حیران ہوگئیں۔وہ کرسی تو بالکل ویسی ہی تھی جیسی انہوں نے دیکھی تھی۔

مخملی کور کے ساتھ سنہری ہتھے اور پشت، بس یہ کرسی منی ایچر تھی یعنی بچوں کے کھیلنے کی چیز یا گڑیا کے گھر میں سجائی جانے والی کرسی معلوم ہورہی تھی۔اس غیر متوقع ڈیلیوری پر مریم کو بے حد صدمہ پہنچا اور انہوں نے یہ واقعہ ٹک ٹاک پر شیئر کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے مریم کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آن لائن خریداری کو ایک بار پھر ناقابل بھروسہ قرار دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں