مچھروں سے بچنے کا راز انسان کے کپڑوں اور جلد میں پوشیدہ

مچھروں سے بچنے کا راز انسان کے کپڑوں اور جلد میں پوشیدہ

نیویارک (نیٹ نیوز)مچھروں سے بچنے کا راز آپ کے کپڑوں اور جلد میں چھپا ہوتا ہے ،یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا کہ مچھروں کی عام اقسام مخصوص رنگوں بشمول سرخ، نارنجی، سیاہ اور نیلگوں سبز رنگ کی جانب زیادہ کشش محسوس کرتی ہیں اس کے مقابلے میں وہ دیگر رنگ جیسے سبز، جامنی، نیلے اور سفید کو نظرانداز کردیتی ہیں۔ محققین کا کہناہے کہ اگریہ پوچھا جائے ہم ایسا کیا کریں کہ مچھر ہم سے دور رہیں، تو ہمارا کہنا ہے کہ آپ کی سانس، پسینہ، جلد کا درجہ حرارت مچھروں کو توجہ حاصل کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں