اچانک درجنوں پرندوں کے گر کر مرنے سے عوام خوفزدہ

اچانک درجنوں پرندوں کے گر کر مرنے سے عوام خوفزدہ

میکسکو(نیٹ نیوز)اچانک لاتعداد پرندے معمول کی پرواز کے دوران باری باری زمین پر گرکر مرنے سے عوام خوفزدہ اور ماہرین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ میکسیکو کے شمالی شہر کواؤ تیموک میں پیش آیا ہے جہاں بہت تیزی سے پرندے پکے ہوئے پھلوں کی طرح سڑکوں پر گرے ہیں۔

اکثر پرندوں کی رنگت سیاہ اور پیلی دیکھی گئی ہے ۔ ایک ماہر کے مطابق یہ حساس پرندے شہر کی فضائی آلودگی سے ہلاک ہوئے ہیں ۔پرندوں کے برطانوی ماہر ڈاکٹر رچرڈ بروٹن کے مطابق اگرچہ ویڈیو میں شکاری پرندے نہیں ملے لیکن انہیں 99 فیصد یقین ہے کہ ننھے پرندے اسی وجہ سے مرے ہیں،بڑے شکاری پرندے چھوٹے پرندوں کو ایک جانب دھکیل سکتے ہیں اور انہیں زمین کی جانب رخ کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

یہاں وہ مکانات، عمارات اور سڑک سے ٹکرا کر فوری موت کے شکار ہوسکتے ہیں دیگر ماہرین نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں