چاند کی مٹی میں شیشے کی نیم شفاف گولیاں دریافت

چاند کی مٹی میں شیشے کی نیم شفاف گولیاں دریافت

بیجنگ(نیٹ نیوز)چاند کے زمین مخالف حصے پر بھیجی گئی خودکار گاڑی ‘‘یُوٹُو 2’’ نے چاند کی مٹی میں شیشے کی نیم شفاف گولیاں دریافت کی ہیں جو زمین پر پائی جانے والی کوارٹز قلموں سے مماثلت رکھتی ہیں۔

چاند کے زمین مخالف رُخ پر شیشے کی نیم شفاف گولیاں کس طرح بنی ہوں گی؟ اس سوال کا جواب فی الحال ماہرین کے پاس بھی نہیں۔البتہ، اس بارے میں چینی ماہرین کا مفروضہ ہے کہ شاید آج سے تقریباً چار ارب سال پہلے ، جب چاند ‘‘نوجوان’’ تھا تو یہاں مسلسل آتش فشاں بھی لاوا اگل رہے تھے جبکہ بڑی تعداد میں شہابِ ثاقب بھی چاند پر برس رہے تھے ۔غالباً یہ عمل اگلے کئی کروڑ سال تک جاری رہا اور شہابیوں نے چاند پر شیشے جیسے مادّے سے ٹکرا کر اپنی شدید گرمی اور دباؤ کی بناء پر یہ شیشے کی یہ نیم شفاف گولیاں بنا دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں