دنیا کا پہلا ‘آکٹوپس فارم’ اگلے سال قائم کردیا جائے گا

دنیا کا پہلا ‘آکٹوپس فارم’ اگلے سال قائم کردیا جائے گا

میڈرڈ(نیٹ نیوز)سپین کی ایکواکلچر کمپنی ‘نوئیوا پیشانووا’ نے 2023 میں دنیا کا پہلا آکٹوپس فارم شروع کرنیکی تیاریاں تیز کردی ہیں ۔

نوئیوا پیشانووا کا کہنا ہے کہ غذائیت سے بھرپور آکٹوپس کی فارمنگ سے لوگوں کی بڑی تعداد کو روزگار ملے گا جبکہ کاروبار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ اس کے برعکس، ماحولیاتی ماہرین کو اعتراض ہے کہ آکٹوپس فارمنگ سے خطرناک جرثوموں سمیت کئی طرح کی آلودگی بھی پیدا ہوگی جو مزید ماحولیاتی مسائل کی وجہ بنے گی۔

ان کے علاوہ، اخلاقیات اور حیاتیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آکٹوپس فارمنگ ایک مہنگا سودا ہونے کے ساتھ ساتھ قدرتی سمندری ماحول میں آزاد تیرتے پھرنے والے ان جانوروں کی آزادی چھیننے کے مترادف بھی ہوگی۔آکٹوپس آزادی پسند سمندری جانور ہے جسے ایکویریم میں قید رکھنے پر یہ شدید غصے میں آجاتی ہے اور اسے قابو میں رکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں