’’جاپان میں عورت کی روح نے چٹان کو دو ٹکڑے کر دیا‘‘
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ایک مشہور آتش فشانی چٹان جو قاتل پتھر کے نام سے مشہور ہے۔
اچانک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ، جس نے جاپانیوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے ، اور مقامی اور قومی حکومتیں بھی ہنگامی اجلاس بلانے پر مجبور ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قاتل پتھر کے ساتھ مختلف توہمات اور کہانیاں جڑی ہوئی ہیں، جس کے ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم لوگوں میں یہ بات مشہور ہو رہی ہے کہ اس پتھر میں شہنشاہ ٹوبا کے قتل کی سازش میں شریک عورت تمامو نو مائے کی بدروح مقیم تھی جس نے ا س چٹان کو دو ٹکروں میں تقسیم کردیا۔