اپنے سر پر گھر کا دروازہ لے کر گھومنے والی چیونٹی
لندن(نیٹ نیوز)قدرت کے کارخانے میں ایسی چیونٹیاں بھی پائی جاتی ہیں جن کے سر گول سکے کی مانند اور چپٹے ہوتے ہیں۔
یہ چیونٹیاں اس قدرتی اوزار سے اپنے گھر کا دروازہ بند رکھتی ہیں۔ چیونٹی کا سر کسی ذرہ بکتر کی طرح عام حالات میں اس کی حفاظت کرتا ہے اور گھر پہنچنے پر وہ اس سے گھر کے دروازے کو ڈھانپ دیتی ہیں تاکہ صرف مخصوص چیونٹیاں ہی اندر آسکیں۔ماہرین کے مطابق کئی اقسام کی چیونٹیاں اپنے سر پہ گھر کا دورازہ لیے گھومتی پھرتی ہیں۔ ان میں کیفلوٹس اور کیئربرا نامی چیونٹیاں بھی شامل ہیں۔ حیرت انگیز ترین بات یہ ہے کہ ان کے ڈھکن نما سر کی جسامت عین دروازے کے دہانے جیسی ہوتی ہیں جو کروڑوں سال کے ارتقا میں پیدا ہوئی ہے ۔دوسری قسم ٹرٹل آنٹ بھی قابلِ ذکر ہے جس کے سرپہ تھال نمال قدرے مخروطی ابھار ہوتا ہے جسے وہ گھونسلے پر چپکا کر دروازہ بند کردیتی ہے ۔