سوئٹزرلینڈ،جراثیم کو تلف کرنے والا شمسی واٹر فلٹر تیار

سوئٹزرلینڈ،جراثیم کو تلف کرنے والا شمسی واٹر فلٹر تیار

سوئٹزرلینڈ(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے غریب ممالک کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والا کئی پرت کا حامل سولر واٹر فلٹر بنایا ہے جو پہلے مرحلے میں خطرناک ترین ای کولائی بیکٹیریم کو کامیابی سے تلف کرچکا ہے ۔

تاہم یہ دیگر مضرِ صحت اور جراثیم کو بھی تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی اضافی بیٹری کے بغیر صرف شمسی توانائی سے کام کرتا ہے ۔دیکھنے میں یہ ہموار مستطیل نما پلیٹ دکھائی دیتا ہے جسے سوئٹزرلینڈ کے ای پی ایف ایل انسٹی ٹیوٹ نے بنایا ہے ۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر لیزلو فورو ہیں جنہوں نے اس کے عین اوپر ایک ٹیوب لگائی ہے ۔ نیچے سے بھرنے والا پانی کئی مراحل میں کئی پرتوں سے گزرتا ہے ۔ جیسے ہی اس نظام پر دھوپ پڑتی ہے اس کی الٹراوائلٹ شعاعیں ری ایکٹوو آکسیجن سپیشیز بناتی ہیں جو وائرس اور بیکٹیریا کو مارنے میں لاجواب ہیں یہی وجہ ہے کہ ان گنت اقسام کے جراثیم فوری ختم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں