جنگل میں دلہن کو دیکھ کر خوف سے رونگھٹے کھڑے ہوگئے

 جنگل میں دلہن کو دیکھ کر خوف سے رونگھٹے کھڑے ہوگئے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی شہری کو جنگل میں ایک ایسی چیز ملی جس کو دیکھ کر خوف کے باعث اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ میسیڈونیو پیریز سائٹ پر پانی کے کنویں کی بورنگ کرنے والے کے طور پر کام کر رہا تھا جب اس نے جنگل میں خوفناک چیز دیکھی۔جب اسے یہ جاننے کا تجسس ہوا کہ وہ کیا ہے تو وہ اسے دیکھنے کیلئے قریب چلا گیا۔ پیریز نے ابتدائی طور پر سوچا کہ شاید یہ کوئی بڑا پتھر یا کسی چٹان کا ایک ٹکڑا ہوسکتا ہے ۔ بعد ازاں اسے احساس ہوا کہ یہ انسانی شکل کا ہے اور کائی سے ڈھکا ہوا ہے تو اسے شدید جھٹکا لگا۔

اسے جلد ہی یہ یقین ہوگیا کہ یہ کسی دلہن کا مجسمہ ہے ، جس نے عروسی لباس پہنا ہوا ہے اور اس کے سر پر بالوں کی جگہ پودے تھے جبکہ نیچے کی طرف پگھلی ہوئی موم بتیاں اور تازہ پھول تھے ۔اس نے عجیب و غریب مجسمہ کی تصاویر لیں اور انہیں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں