ماہرین نے جھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

ماہرین نے جھوٹ پکڑنے کا نیا سائنسی طریقہ دریافت کر لیا

لندن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے مطابق کسی دروغ گو شخص سے سوال و جواب کے علاوہ اسے ایک اور کام پر لگایا جائے تو اس سے جھوٹ پکڑنے میں آسانی ہوسکتی ہے ۔

 تحقیق بتاتی ہے کہ سچائی بیان کرنے کے مقابلے میں جھوٹ بولنے میں بہت زیادہ دماغی قوت اور توانائی صرف ہوتی ہے اور اس دوران مشکوک شخص سے کوئی کام کروایا جائے تو وہ اسے ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے پاتا۔یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کی تحقیق نے بتایا ہے کہ بڑے بڑے جھوٹے افراد سے تفتیش کے دوران ایک اور کام کرایا جائے تو وہ اس میں ناکام رہتے ہیں یا توجہ کھو دیتے ہیں۔ جامعہ کی شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایلڈرٹ رِج کیمطابق اگر کوئی شخص دروغ گوئی پر اتر آئے تو سوال و جواب کے دوران اس کی ذات سے وابستہ سچ باتیں اگلوائی جائیں تو وہ انہیں بیان کرنے میں ناکام رہتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں