جاپان میں جوان مرد سے بوڑھا ہونے والا اریزر تیار

جاپان میں جوان مرد سے بوڑھا ہونے والا اریزر تیار

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی فنکار نے دلچسپ اریزر بنایا ہے جو استعمال کیساتھ ساتھ ربڑ کی بنی تصویر کو اس طرح بدلتا ہے کہ وہ جوان سے بوڑھی ہوجاتی ہے ۔

 ایشی کاوا کازووا نامی فنکار نے انسانی ہیولے کا اریزر بنایا ہے جسے اگر آپ سرکی جانب سے استعمال کریں تو اس کے بال کم ہونے لگتے ہیں اور ایک وقت میں وہ باقاعدہ گنجا ہوجاتا ہے ۔ مزید استعمال پر اس کے سارے بال اڑجاتے ہیں اور یوں پھر ماتھا اور چہرے کے خدوخال غائب ہوجائینگے ۔ اس طرح بچے دلچسپ انداز میں اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ایشی کاوا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اریزر کی تفصیلات اور شکل شیئر کی ہے ۔ اس میں چھوٹے قد کا تاجر نما انسان دھیرے دھیرے گنجا ہوتا رہتا ہے اور آپ کی غلطی اسے بھگتنی پڑتی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ آپ جتنا اپنا سر استعمال کرینگے ، اس کے نتائج اتنے ہی بہتر ہوتے جاتے ہیں۔ اس ربڑ کا نام ‘سیلری مین’ یا تنخواہ دار شخص رکھا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں