بھارت، والدین نے مردہ بچوں کے مجسموں کی شادی کرا دی

 بھارت، والدین نے مردہ بچوں کے مجسموں کی شادی کرا دی

گجرات(نیٹ نیوز)جن والدین نے بچوں کو زندگی میں ایک نہیں ہونے دیا، انھیں بچوں کے مرنے کے بعد اپنا غم کم کرنے کیلئے ان کے مجسموں کی شادی کرانی پڑ گئی۔ بھارتی شہر گجرات میں ایک انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، اس شادی میں لڑکا لڑکی کے مجسموں کا ملن ہوا، کیوں کہ وہ ایک سال قبل مر چکے تھے ۔

دراصل گزشتہ برس گجرات کے ضلع تاپی کے گنیش اور رنجنا پدوی ایک دوسرے سے شادی کے خواہش مند تھے ، لیکن ان کے والدین نے انکار کر دیا، جس پر دونوں نے خود کشی کر لی۔ تاہم بچوں کی خود کشی پر والدین کو اپنی غلطی کا احساس ہوا، اور انھوں نے اپنا دکھ کم کرنے کیلئے ایک سال بعد ان کے مجسمے بنا کر ان کی شادی کروا دی۔بھارتی میڈیا پر مجسموں کی شادی کی یہ انوکھی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پنڈت کو لڑکی اور لڑکوں کے عروسی مجسموں کی شادی کرواتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں