دھاریاں زیبرے کوکاٹنے والی مکھیوں سے بچانے میں مددگار

 دھاریاں زیبرے کوکاٹنے والی مکھیوں سے بچانے میں مددگار

لندن (نیٹ نیوز)برسٹل یونیورسٹی کے محققین نے پتہ لگا لیا کہ زیبرا کی کھال پر موجود پتلی سیاہ سفید دھاریاں کیسے کام کرتی ہیں۔

نئی تحقیق کے مطابق زیبرا کی کھال پر سیاہ سفید پتلی دھاریاں کاٹنے والی مکھیوں کے حملوں کو روکنے میں مدد دیتی ہیں۔یہ بے قاعدہ اور چوڑائی کی حامل دھاریاں ایک ہی گہرے رنگ کی جلد کو ختم کردیتی ہیں جو ہارس فلائی کیلئے پرکشش ہوتی ہیں۔پروفیسر کیرو نے بتایا کہ متعدد مطالعات سے یہ تو پتہ چلتا تھا کہ ہارس فلائی دھاری دار سطح پر بیٹھے کو ناپسند کرتی ہیں لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ وہ کس قسم کی دھاریوں کو ناپسند کرتی ہیں اس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں