کوموڈو ڈریگن چند لمحوں میں ہرن کو زندہ اور سالم نگل گیا

کوموڈو ڈریگن چند لمحوں میں ہرن کو زندہ اور سالم نگل گیا

لاہور(نیٹ نیوز)زمین پر چلنے والے جانوروں میں چھپکلی کی سب سے بڑی نسل ’’کوموڈو مانیٹر‘‘ہے جسے کوموڈو ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے شکار کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بڑا سا کوموڈو ڈریگن ایک ہرن پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اس دیوہیکل چھپکلی نے صرف چند لمحوں میں ہرن کو زندہ اور سالم ہی نگل لیا۔بالغ کوموڈو مانیٹر کا وزن 100 کلو گرام سے زیادہ اورلمبائی تین میٹر تک ہوسکتی ہے تاہم ماہر حیوانیات کے مطابق طاقتور کاموڈو مانیٹرز کا وزن ایک سو ساٹھ کلوگرام تک ہوسکتاہے ، وہ کبھی کبھار انسانوں پر بھی حملہ کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں