تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی

تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے میٹھی ڈش تیار کرلی گئی

نیو یارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے سات اجزاء کی مدد سے تھری ڈی پرنٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ایک میٹھی ڈِش تیار کی ہے۔

 جس کا مقصد اس ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے متعدد غذائی اجزاء کے استعمال سے پکوان بنانے کے متعلق فہم میں اضافہ کرنا ہے ۔چیز کیک جیسی اس ڈش کو بنانے کیلئے گراہم کریکرز، پینٹ بٹر، نیوٹیلا، بنانا پیورے ، سٹرابری جیم، چیری ڈریزل اور سٹرابری فراسٹنگ کا استعمال کیا گیا۔جرنل این پی جے سائنس آف فوڈ میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ ان کے کام نے تھری ڈی فوڈ پرنٹنگ کی مستقبل کے وجود کی بنیاد ڈالی ہے ۔پیس یونیورسٹی کے پروفیسر کرسچین کوپر کے مطابق کم غذائیت والی پروسیسڈ غذائیں ہمارا ایک بڑا مسئلہ ہیں۔ تھری ڈی فوڈ پرنٹنگ سے پروسیسڈ غذائیں تو بنیں گی لیکن غذائیت کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں