30 سال پہلے مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہوگئی

30 سال پہلے مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہوگئی

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکا میں 30 سال پہلے مردہ قرار دی جانے جانے والی خاتون جب اپنے آبائی گھر پہنچی تو لوگ اسے دیکھ کے حیران ہوگئے۔

یہ واقعہ امریکا میں ایک فیملی کے ساتھ پیش آیا ۔خاتون اپنے گھر سے ہزاروں کلومیٹر دور نظر آئی، خاتون کے اہل خانہ نے انہیں تلاش کرنے کی لاکھ کوششیں کی لیکن اس وقت وہ نہیں مل سکی، جب اہل خانہ نے 30 سال بعد آخر کار ہار مان لی تو خاتون کیربین جزیرے پورٹو ریکو پر نظر آئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کا نام پیٹریشیا کوپتا ہے اور وہ 52 سال کی عمر میں پٹسبرگ سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ خاتون کے شوہر باب کے مطابق جب وہ دفتر سے گھر واپس لوٹے تو انہیں اپنی بیوی نہیں ملی۔ یہ واقعہ 1992 میں پیش آیا تھا ۔پیٹریشیا اس واقعے کے بعد 83 سال کی عمر میں جزیرے پورٹو ریکو میں زندہ پائی گئیں اہل خانہ انہیں زندہ دیکھ کر حیران ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں