آسٹریلیا کا ہوٹل جس میں کمرہ حاصل کرنا ممکن نہیں

آسٹریلیا کا ہوٹل جس میں کمرہ حاصل کرنا ممکن نہیں

میلبورن(نیٹ نیوز)آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن سے باہر نکلیں تو موٹر وے کے کنارے بیس میٹر اونچی ایک مستطیل عمارت نظر آتی ہے۔۔

جس کی پیشانی پر بڑے انگریزی حروف تہجی میں HOTEL تحریر ہے ۔ مسافروں کو یہ تاثر ملتا ہے کہ ہوٹل میں کئی درجن رہائشی کمرے ہوں گے ، مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس ہوٹل میں قیام کیلئے کمرہ حاصل کرنا ممکن نہیں،وجہ یہ ہے کہ ‘‘ ہوٹل ایسٹ لنک’’ دراصل ہوٹل نہیں بلکہ آرٹ کا نمونہ ہے جسے آرٹسٹ کیلم مورٹن نے ڈیزائن کیا ہے اورتعمیر کرایا ہے ۔ مسافرعمارت اوراس پر لکھا نام دیکھ کراسے ہوٹل ہی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ رات کے وقت عمارت کی کچھ کھڑکیوں میں روشنی بھی نظر آتی ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کمروں میں مسافر مقیم ہیں لیکن اس عمارت میں سرے سے کوئی کمرہ نہیں ہے ، کیونکہ عمارت بس آرٹ کا ایک نمونہ ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں