بلیو بیریز دل اور دماغ کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار
لندن (نیٹ نیوز)برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیو بیریز ناصرف بلڈ پریشر بلکہ دل اور ذہن کی بیماریوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
بلیو بیریز چھوٹے سائز کا مزیدار پھل ہیں جو کہ سٹرابریز کی طرح ہوتی ہیں اور ان کا رنگ جامنی ہوتا ہے ۔بلیو بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹ سمیت دیگر اجزا کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو خون کی روانی بہتر بنانے میں مددگار ہے ،یہ پھل ہڈیوں کی طاقت کیلئے بھی بہترین ذریعہ ہے ۔ بلیو بیریز میں شامل Anthocyaninsنامی خصوصی اجزا امراض قلب اور ذہنی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتے ہیں۔