آکٹو پس ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں ،سائنسدانوں کی رائے

آکٹو پس ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں ،سائنسدانوں کی رائے

نیویارک(نیٹ نیوز)ایکوریم میں موجود ایک آکٹوپس نے حیران کُن طور پر گہری نیند میں اچانک لڑائی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا۔

 جیسے کوئی دشمن اُس پر حملہ کررہا ہو، سائنسدانوں نے اس سے نتیجہ نکالا ہے کہ آکٹوپس بھی ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں۔نیویارک میں راکفیلر یونیورسٹی کے نیورو سائنسدان ایرک راموس کی لیب میں رکھے ایکوریم میں آکٹوپس موجود تھا اور پانی گدلا ہوچکاتھا۔آکٹوپس لڑائی اُس وقت کرتا ہے جب کسی شکاری کی طرف سے خطرہ ہو اور سونے کے دوران یہ رویہ اپنانا ظاہر کرتا ہے کہ خواب میں آکٹوپس پر حملہ ہورہا تھا اوروہ جسم سے سیاہی خارج کررہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں