دبئی ،روزانہ 70 لاکھ تک کی شاپنگ کرنے والی خاتون

دبئی ،روزانہ 70 لاکھ تک کی شاپنگ کرنے والی خاتون

دبئی(نیٹ نیوز)ہر انسان کے کچھ پسندیدہ کام ہوتے ہیں اگر کسی انسان کا پسندیدہ کام شاپنگ ہوتو پھر اس کی حد آسمان کو ہی تصور کیا جاتا ہے۔

دبئی میں رہائش پذیر ایک شادی شدہ خاتون کے بارے میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ 70 لاکھ تک کی شاپنگ کرتی ہے ۔رپورٹس کے مطابق صودی نامی خاتون کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں جو ان کی طرز زندگی دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شاپنگ، کھانے پینے اور سفر پر بے دریغ پیسہ خرچ کرتی ہیں اور انہیں خاص طور پر مہنگے بیگز، قیمتی گاڑیاں اور خوبصورت اور مہنگی جگہوں پر جانے کا شوق ہے ۔ صودی اور ان کے شوہر اکثر بیرون ملک چھٹیاں بھی ساتھ گزارتے ہیں اور اس دوران بھی ان کا طرز زندگی شاہانہ ہوتا ہے۔ صودی برطانیہ میں پیدا ہوئی تھیں اور 6 سال کی عمر میں دبئی آگئی تھیں جبکہ ان کے شوہر جمال کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں