امریکی نے 2500 طالبعلموں میں 25لاکھ ڈالر تقسیم کردئیے

امریکی نے 2500 طالبعلموں میں 25لاکھ ڈالر تقسیم کردئیے

بوسٹن(نیٹ نیوز)امریکی ارب پتی شخص رابرٹ ہیل نے میساچیوسیٹس یونیورسٹی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد میں شریک کامیاب طلبا کو اس وقت حیران کردیا۔

 جب انہوں نے ہر طالب علم کو فی کس 1000 ڈالر دینے کا اعلان کیا۔گرینائٹ ٹیلی کمیونیکیشن اور 5 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک رابرٹ ہیل اچانک ڈائس پر آئے اور انہوں نے تمام 2500 کامیاب گریجوایٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے یہ نوید سنائی کہ وہ ہر طالب علم کو دو لفافے دے رہے ہیں جن میں مجموعی طور پر 1000 ڈالر کی رقم برابر رکھی گئی ہے ۔ ایک لفافہ ان کا انعام ہے اور دوسرے لفافے کے 500 ڈالرسے وہ کسی ایسے ہی بچے کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس طرح چند منٹوں میں انہوں نے 35 لاکھ ڈالر کی رقم تقسیم کردی ۔ رابرٹ نے کہا کہ اس وقت مشکل لمحات ہیں، جس میں آپ اپنی محنت سے نہ صرف کامیاب رہے بلکہ ترقی کی اور یوں اس کاجشن ہونا چاہیے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں