دلہا دلہن کا شادی سے قبل سانپ کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل

دلہا دلہن کا شادی سے قبل سانپ کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں ۔

شادی سے قبل فوٹو شوٹ کا رواج بھارت میں عام ہوگیا ہے ۔ٹوئٹر پر ویویک نامی صارف نے اس انوکھے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔یہ تصاویر ایک کہانی کی صورت میں بنوائی گئیں کہ خاتون اپنے گھر کے آنگن میں ہے اور اسے سانپ نظر آتا ہے پھر وہ سپیرے کو فون کرکے بلاتی ہے ، سپیرا آکر سانپ پکڑتا ہے لیکن بعدازاں خاتون اور سپیرا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔آخری تصویر میں دلہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جا رہے ہیں اور ان کے عقب میں سانپ بیٹھا ہوا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس انوکھے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں