آسمان میں روشنی کا تیز جھماکا، لوگوں نے پولیس بلالی

آسمان میں روشنی کا تیز جھماکا، لوگوں نے پولیس بلالی

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں آسمان میں روشنی کے تیز جھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں خلائی مخلوق دیکھنے جانے کی کالوں کا تانتا بندھ گیا۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں کئی فیملی اور راہگیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آسمان پر ایک چمکتی ہوئی مخلوق کو دیکھا ہے ، جس کے بعد 911 پر امریکی پولیس کوکالوں کا تانتا بند ھ گیا ۔ کال کرنے والے نے پولیس سے کہا کہ انہوں نے ایک 10 فٹ کا خلائی مخلوق دیکھا جس کی بڑی بڑی آنکھیں تھی۔ میٹرو پولیس نے پہلے پرینک کال سمجھا تاہم جب لگاتار کالز آنے لگی تو پیٹرولنگ پر موجود 2 پولیس افسر کو اس کی تحقیقات کیلئے بھیجا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں