ٹشو کو ریفریجریٹر میں رکھنے کا حیرت انگیز فائدہ جانئے

ٹشو کو ریفریجریٹر میں رکھنے کا حیرت انگیز فائدہ جانئے

لاہور(نیٹ نیوز)ریفریجریٹر خوراک کو تر وتازہ اور محفوظ رکھنے کے کام آتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو فریج کی ناگوار بو یا نمی پریشان کرتی ہے ۔

ٹشو رول تو ہر گھر میں ہوتا ہے اگر نہیں ہوتا ہے تو کسی بھی سٹور سے با آسانی دستیاب ہوتا ہے منگوا لیں۔یہ ٹشو رول اپنے فریج میں رکھ دیں تو یہ آپ کے ریفریجریٹر میں آنے والی ناگوار بدبو کو ختم کر دے گا۔ریفریجریٹر میں غیر مانوس عجیب بو کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس میں رکھے جانے والے زیادہ تر پھل اور سبزیاں وقت کے ساتھ پانی چھوڑتے ہیں، یہ نمی کہیں نہیں جاتی اور فریج کے کرسپر باکس میں پھنس جاتی ہے جو بدبو کا باعث بنتی ہے ۔تاہم ٹشو نمی جذب کرنے کی خاصیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کے نرم ہونے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔تاہم اس رول کو مہینے میں دو بار تبدیل کرنا ضروری ہے کیونکہ فریج میں موجود پھل اور سبزیاں جتنی خشک ہوں گی، یہ اتنی ہی دیر تک چلیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں