ریل کی پٹڑیوں کے اطراف کاربن کشید کرنے کا منصوبہ
لندن (نیٹ نیوز)لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے نے پٹڑیوں کے اطراف میں مائیکرو الگئی اگانے کا انوکھا منصوبہ پیش کردیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ الگئی کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرتے ہوئے کاربن اخراج میں کمی لانے کی کوشش میں مدد دے گی۔ایل این ای آر میں چیف ڈیجیٹل اور اِنوویشن آفیسر ڈینی گونزالیز نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اس بات پر بھرپور یقین رکھتی ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں زمین پر ہمارے اثرات کو کم کرنے کیلئے نئے طریقے دریافت کرنے کی صلاحیت ہے ۔ویب سائٹ اوور ورلڈ اِن ڈیٹا کے مطابق برطانوی ریل اس وقت فی کلومیٹر 35 گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے ۔ یہ مقدار ڈرائیونگ (170 گرام فی کلومیٹر) یا طیاروں (246 گرام فی کلو میٹر) کے سبب خارج ہونے والے کاربن سے کم ہے ۔تاہم، ایل این ای آر کا کہنا ہے کہ کمپنی کاربن اخراج کو کم کرنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کر رہی ہے ۔