بنگلا دیش،ریسرچ پیپر کی تھیم پر مبنی انوکھا شادی کارڈ

بنگلا دیش،ریسرچ پیپر کی تھیم پر مبنی انوکھا شادی کارڈ

ڈھاکہ(نیٹ نیوز)ہر جوڑے کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی شادی ان کے ساتھ ساتھ ہر ایک کیلئے یاد گار بن جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شادی کے ایک دعوت نامے نے اپنے منفرد تھیم کے سبب ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے بنگلا دیشی جوڑے نے شادی کے دعوت نامے کے لیے ریسرچ پیپر تھیم کا انتخاب کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریان ڈیفینٹلی نامی اکاؤنٹ سے تحقیقی مقالے کی انوکھی تھیم پر مبنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا گیا ہے ۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے دعوت نامے کی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کارڈ سنجنا تبسم سنیہا اور مہجب حسین ایمان نامی جوڑے کا ہے ۔اس کارڈ میں شادی کی اہمیت پر ایک خلاصہ بھی شامل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ایک قرآنی آیت حوالے کے ساتھ لکھی گئی ہے ۔ریان نامی صارف نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ یہ شادی کا دعوت نامہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں