سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کے رویے کیلئے نقصان دہ

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کے رویے کیلئے نقصان دہ

گلاسگو(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال بچوں اور نوجوانوں کو شراب نوشی، منشیات کے استعمال، سگریٹ نوشی اور جوئے جیسے نقصان دہ رویوں کی جانب مائل کر سکتا ہے۔

مختلف محققین نے 10 سے 19 سال کے درمیان نوجوانوں پر پڑنے والے سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا۔تحقیق میں محققین نے 1997 سے 2022 کے درمیان ہونیوالے 73 مطالعوں کا جائزہ لیا جس میں مجموعی طور پر 14 لاکھ نوجوان شریک ہوئے تھے اور ان کی اوسط عمر 15 برس تھی۔تجزیے میں معلوم ہوا کہ روزانہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں میں شراب نوشی (48 فی صد)، منشیات کے استعمال (28 فی صد) اور سگریٹ نوشی (85 فی صد) کے امکانات روزانہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تھے ،تحقیق میں سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال زیادہ آمدنی والے ممالک کے مقابلے میں کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں زیادہ دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں