رات کی مشقت جسمانی ‘گھڑی’ کو خراب کرنے کاباعث

رات کی مشقت جسمانی ‘گھڑی’ کو خراب کرنے کاباعث

ایمسٹر ڈیم(نیٹ نیوز) ملازمتوں میں رات کی شفٹ میں کام کرنے والے نصف سے زیادہ لوگوں کو کم از کم نیند سے جُڑے ایک طبی مسئلے کا ضرور سامنا ہوتا ہے ۔

امریکی بیورو آف لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 15% امریکی ملازمین کے پاس دن کے اوقات کی شفٹ کا شیڈول نہیں ہے ۔ سینئر مصنف ڈاکٹر ماریک لانسل نے کہا کہ رات کی مشقت جسمانی ‘گھڑی’ کو خراب کرتی ہے ۔ راتوں میں کام کرنیوالے تقریباً 51 فیصد لوگوں میں کم از کم نیند سے جُڑا ایک نہ ایک طبی مسئلہ ضرور پایا جاتا ہے ۔ڈاکٹر ماریک کا مزید کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں باقاعدگی سے شفٹوں میں کام کرنے کے مقابلے میں رات کی شفٹوں میں کام کرنے سے نیند کی مسلسل رہنے والی خراب صورتحال درپیش آتی ہے ۔ کہ رات کی شفٹ نیند کے معیار کو کم کرتی ہے تاہم اس بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں کہ مختلف ملازمتوں کی شفٹیں نیند کی مخصوص خرابیوں کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں