فضائی آلودگی سے نمٹنے والا بہترین درخت
سرے (نیٹ نیوز) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ییو درخت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پودوں کی سب سے بہترین قسم ہے ۔
اس درخت کے چھوٹے اور نوکیلے پتے ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔متعدد شجرکاری کے مصنوبوں میں ایسے درختوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن کے پتے خزاں کے موسم میں جھڑ جاتے ہیں، حالانکہ یہی وہ موسم ہوتا ہے جب قصبوں اور شہروں میں فضائی آلودگی انتہائی بدتر ہوتی ہے ۔ سائنس دانوں نے لندن کی ایک شاہراہ (جہاں سے روزانہ تقریباً 80 ہزار گاڑیاں گزرتی ہیں) کے ایک طرف 10 سدا بہار درخت لگائے ۔اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کونسا درخت سب سے زیادہ آلودگی کشید کرتا ہے ،تحقیق میں لگائے گئے دیگر درختوں میں وائبرنم، وائٹ سیڈر، سِٹکا سپروس، ڈوارف پائن، چائنیز جونیپر اور جیپنیز ہولی شامل ہیں۔