بیکری کی گاہکوں کو کوکیز میں ہیرا ڈھونڈنے کی درخواست

بیکری کی گاہکوں کو کوکیز میں ہیرا ڈھونڈنے کی درخواست

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکا کی ایک بیکری مالکن گندھے ہوئے آٹے میں انگوٹھی پر لگا 4000 ڈالر کا ہیرا کھونے کے بعد اپنے گاہکوں کو کوکیز احتیاط سے کھانے کے لیے کہہ رہی ہیں۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر لِیون ورتھ میں موجود سِس سوئٹس کوکیز اینڈ کیفے کی مالکن ڈان ‘سِس’ منرو نے بتایا کہ وہ جس وقت دکان پر تھیں تب ان کی انگوٹھی پر لگا ہیرا کہیں کھو گیا۔ یہ ہیرا ان کی انگوٹھی پر 36 برسوں سے موجود تھا۔ڈان منرو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہیرے کی گمشدگی کا معلوم ہونے کے بعد وہ کچن میں واپس گئیں اور ہیرا تلاش کیا۔ انہیں ڈر ہے کہیں ہیرا کوکی کے آٹے میں نہ چلا گیا ہوگا۔انہوں نے فیس بک پیچ پر لکھا کہ اگر وہ ہیرا کسی صارف کو ملے تو واپس کرنے پر ان کی ہمیشہ مشکور رہیں گی۔ فیس بک پیج پر تحریر پڑھنے کے بعداس پر صارفین ملے جلے تبصرے کررہے ہیں۔  اوراکثرصارفین سِس سوئٹس کوکیز اینڈ کیفے کی مالکن سے اظہارہمدردی کررہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں