دوسرے کا شناختی کارڈ35سال استعمال کرنیوالا گرفتار

دوسرے کا شناختی کارڈ35سال استعمال کرنیوالا گرفتار

آئیووا(نیٹ نیوز) امریکی شہری کو دوسرے شخص کا شناختی کارڈ چرانے اور اس کے نام پر 35 سال تک جرائم کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیووا کے ایک 58 سالہ شہری دوسرے شخص کی شناخت پر 35 سال تک جرائم انجام دیتا رہا اور اصل شہری کو گرفتار کرواکر نفسیاتی ہسپتال میں داخل کرادیا۔58 سالہ میتھیو ڈیوڈ کیرنز نے اپنے اعتراف میں کہا کہ اس نے کسی دوسرے شخص کی شناخت چرائی اور اسے پچھلے 35 سالوں سے استعمال کرتے آرہا ہے ۔گرفتاری کے وقت میتھیو اپنے سابق ہسپتال میں ہی ولیم ڈونلڈ ووڈز کے نام سے کام کررہے تھے ۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ میتھیو ولیم کی زندگی کے ہر پہلو میں اس کی شناخت کو کیسے استعمال کرنے میں کامیاب رہے تاہم عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے 1990 میں ولیم کے نام اور سالگرہ کے دن کے ساتھ ایک جعلی کولوراڈو شناختی کارڈ بنوانے کا فراڈ کیا۔  انہوں نے 1991 میں ولیم کے نام سے ہی ایک گاڑی بھی خریدی اور 1994 میں ایک عورت سے ولیم بن کر شادی بھی کی۔ خاتون سے پیدا ہونیوالے بچے کو میتھیو نے ولیم کا نام بھی دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں