چاند پورا ہونے پر ہسپتال میں مریض بڑھ جاتے ہیں ،تحقیق

 چاند پورا ہونے پر ہسپتال میں مریض بڑھ جاتے ہیں ،تحقیق

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ماہرین صحت کا خیال ہے کہ جیسے ہی پورا چاند آسمان پر روشن ہوتا ہے تو ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔

شاید بہت سے لوگوں کے لئے اس بات پر یقین کرنا نا ممکن ہوگا لیکن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلاڈیلفیا کالج آف آسٹیو پیتھک میڈیسن کے ڈاکٹر جان بیچر نے کہا کہ میں نے ہسپتال میں عملے کو شام 7 بجے کئی بار یہ باتیں کرتے ہوئے سنا ہے کہ اب سب تیاری پکڑ لو کیونکہ پورا چاند نظر آگیا ہے اور اب ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے ماہرینِ صحت کے ان خیالات کے حوالے سے کی گئی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ چاند کی مختلف حرکات 40 فیصد ہیلتھ ورکرز کے روئیے کو متاثر کرتی ہیں جو واقعی ایک حیران کن امرہے لیکن سچ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں